مائیکرو سافٹ کی کالنگ سروس سکائپ نے اپنے صارفین کو زرتلافی کے طور پر 20 منٹ مفت کالز کی سہولت مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ ہفتے قبل مائیکروسافٹ کی کالنگ ایپلی کیشن سکائپ تکنیکی خرابی کے باعث کئی گھنٹوں تک بند رہی تھی جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا؟ اب کمپنی نے اس تکلیف کے عوض اپنے صارفین کو ”تحفہ“ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سکائپ کی جانب سے اس تیکنیکی خرابی کے باعث 15 گھنٹوں تک کالز، میسجز یا ویڈیو کانفرنس کرنے سے محروم رہنے والے صارفین کو 20 منٹ کی مفت کالز کی شکل میں زرتلافی یا
تحفہ دیا جارہا ہے۔
کمپنی نے اس سلسلے میں صارفین کو ای میل بھیجنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ " ہم آپ سے 21 ستمبر کو تکنیکی خرابی پر معذرت کرتے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ ہماری سروس آپ کیلئے کتنی اہمیت کی حامل ہے اور اس کی بندش آپ کے لئے کتنی پریشانی کا باعث بنی ہو گی۔ ہمیں اندازہ ہے کہ صرف معذرت ہی اس تکلیف کے ازالے کیلئے کافی نہیں اور اسی لئے ہم نے اگلے چند روز کیلئے 20 منٹ کی فری کالز آپ کے اکاﺅنٹ میں شامل کردی ہیں جن کے ذریعے آپ دنیا بھر میں 60 لینڈ لائنز اور 8 موبائل کمپنیوں کے صارفین کو فون کرسکتے ہیں، ان مفت کالز سے فائدہ اٹھانا یقینی بنائیں جو کہ اگلے سات روز تک دستیاب رہیں گی"